رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت منعقدہ ضمنی امتحان 1444ھ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

urdu font
urdu font
رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت منعقدہ ضمنی امتحان 1444ھ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رزلٹ دیکھنے کے لٗے یہاں کلک کریں
آپ یہاں سے تمام فارمز ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں: مزید فارمز ڈاون لوڈ کریں

قواعد وضوابط

کم از کم تعلیمی دورانیہ

معادل سرکاری سند

امتحان

۵ سال

پرائمری

شہادۃ الابتدائیہ

۳ سال تحتانی سند کے بعد

مڈل

شہادۃ المتوسطہ

۲ سال تحتانی سند کے بعد

میٹرک

شہادۃ الثانویہ العامہ

۲ سال تحتانی سند کے بعد

انٹرمیڈیٹ

شہادۃ الثانویہ الخاصۃ

۲ سال تحتانی سند کے بعد

بی۔ اے

شہادۃ العالیہ

۲ سال تحتانی سند کے بعد

ایم۔ اے اسلامیات و عربی

شہادۃ العالمیۃ

رابطہ کے امتحانات کی تعداد:۔
علاوہ ازیں رابطہ شہادۃ تحفیظ القرآن اورشہادۃ تجوید القرآن بھی جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔ رابطہ کے دیگر امتحانات کے لیے شہادۃ تحفیظ القرآن مع شہادۃ الابتدائیہ کو شہادۃ المتوسطہ کے معادل شمار کیا جائے گا اور شہادۃ تجوید القرآن مع شہادۃ الثانویہ العامہ کو شہادۃ الثانویہ الخاصہ کے معادل شمار کیا جائے گا۔
 
2
۔ رابطہ کے امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوں گے۔ پہلا امتحان ہر سال رجب المرجب کے آخری ہفتہ میں اور دوسرا امتحان ذوالحجہ کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوگا۔ یہ امتحانات درج ذیل ناموں سے موسوم ہوں گے۔

الامتحان السنوی

پہلا امتحان

الامتحان الفصلی

دوسرا امتحان

۳ : رابطہ کے کسی امتحان میں شریک ہونے والے باقاعدہ طالب علم کے لیے لازم ہوگا کہ اس نے:۔
 متعلقہ امتحان سے ماقبل امتحان یا اس کا معادل امتحان دو سال قبل پاس کر لیا ہو۔   
امتحان سے دو سال قبل کسی مدرسہ/ دارالعلوم/جامعہ میں بطور باقاعدہ طالب علم داخل ہوا ہو اور ان دو سالوں میں مجموعی اعتبار سے ۷۵ فیصد حاضریاں مکمل کی ہوں۔ 
امتحان کے لیے مقررہ فیس اور داخلہ فارم اپنے مہتمم /مدیر کی وساطت سے مقررہ تاریخوں تک رابطہ کے دفتر میں جمع کرا چکا ہو۔ 
شناختی کارڈکی ایک نقل اور دو عدد تصاویر جواداراہ کے صدر مدرس /مدیر یا مہتمم /ڈائریکٹر سے تصدیق شدہ ہوں ‘ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ 
معادل اسناد:

ضابطہ ۳ کے تحت معادل تحتانی اسناد ایسے وفاق/ تنظیم کی بھی قابل قبول ہوگی جن کی رابطہ نے اس مقصد کے لیے منظور ی دی ہو۔ 

 امتحان میں کامیابی کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع کی تعداد:

رابطہ کے کسی امتحان میں پہلی مرتبہ جزوی طور پر کامیاب ہونے کے بعد اُمیدوار مکمل کامیابی کے لیے دو متصل امتحانی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ کسی سنوی امتحان میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والے کے لیے آخری موقع اگلے سال سنوی امتحان تک ہوگا اور کسی فصلی امتحان میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والے اُمیدوار کے لیے آخری موقع اگلے سال کے فصلی امتحان تک ہوگا۔ 
ایسا اُمیدوار جو تین متصل امتحانات میں کامیابی حاصل نہ کرسکے اسے پورا امتحان دوبارہ دینا ہوگا۔ 

پاس ہونے کے لیے نمبر:

کسی امتحان میں کامیابی کے لیے امیدوار کو ہر پرچے میں فرداً فرداً( 40) فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔ 
اُمیدوار کے لیے تمام امتحانی مضامین میں پاس ہونا لازم ہوگا۔ 
 کامیاب امیدوار کی سند پر مجموعی نمبروں کے علاوہ تقدیر (گریڈ) کا بھی اندراج ہوگا۔ ہر تقدیر درج ذیل فیصد تناسب سے دی جائے گی۔ 

نمبرات

فیصد نمبر

تقدیر

420تا600

70 فیصد یا زائد

ممتاز

360تا 419

60فیصد تا 69 فیصد

جیدجداً

300تا 359

50فیصد تا 59 فیصد

جید

240تا 299

40 تا49 فیصد

مقبول

کامیاب اُمیدوار بہتر تقدیر حاصل کرنے کے لیے صرف ایک مرتبہ پورا امتحان دوبارہ بھی دے سکتا ہے۔ تاہم بہتر تقدیر کے لیے امتحان دینے کے ایک موقع سے صرف اگلے ایک سال میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ 
 کسی امتحانی بے ضابطگی کے مرتکب اُمیدوار کو جتنے مواقع کے لیے امتحان دینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہو وہ ان مواقع کے ختم ہونے پر اگر کوئی موقع ابھی اس کا باقی ہو تو اس سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہوگی۔ 
جو طالب علم نقل کا مرتکب ہووہ آنے الے دوامتحانات کے لیے بھی نااہل ہو گااور جس امیدوار نے اپنی جگہ کسی دوسرے امیدوار کو بٹھایا تو وہ امیدوار اگلے چار امتحانات کے لئے نااہل ہوگا ۔
 
مختلف امتحانات کے لیے داخلہ فیس درجہ ذیل شرح سے وصول کی جائے گی۔

داخلہ فیس

امتحان

نمبر شمار

روپے 500

شہادۃ الابتدائیہ

1

روپے 500

شہادۃ المتوسطہ

2

روپے 500

شہادۃ تحفیظ القرآن الکریم

3

روپے 500

شہادۃ تجوید القرآن الکریم

4

روپے 500

شہادۃ الثانویہ العامہ

5

روپے 500

شہادۃ الثانویہ الخاصہ

6

روپے600

شہادۃ العالیہ

7

روپے 600

شہادۃ العالمیہ اول

8

روپے 600

شہادۃ العالمیہ

9

3000روپے

الحاق فیس

10

2000روپے

سالانہ فیس برائے عالمیہ وعالیہ مدارس

11

1500روپے

سالانہ فیس برائے عامہ،خاصہ،متوسطہ،حفظ وتجوید مدارس

12

500روپے

مثنیٰ سند

13

200روپے

تصحیح سند

14

100روپے

Duplicate بطاقہ

15