رابطۃ المدارس الاسلامیہ کے تحت منعقد کیے جانے والے سالانہ امتحانات برائے سال رجب1441 ھ بمطابق مارچ 2020غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہےاگلا اعلان 5اپریل کو ہو گا ان شاءاللہ ‎

urdu font
urdu font
رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان کے ضمنی امتحان 1440 بمطابق 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے رزلٹ دیکھنے کے لٗے یہاں کلک کریں
آپ یہاں سے تمام فارمز ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں: مزید فارمز ڈاون لوڈ کریں

تعارف

تعارف رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان

رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان دینی مدارس کا ایک امتحانی بورڈ ہے الحمدللہ اس امتحانی بورڈ کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ کسی مکتبہ فکر یا مسلک کی بنیاد پر قائم نہیں کیا گیا بلکہ وحدت امت کی بنیاد پر مدارس کو مربوط کرنے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور دینی علوم کی اشاعت و ترویج کے لئے کوشاں ہے ۔

اگر چہ مدارس اور نظام امتحانات 70ءکی دہائی سے قبل بھی چل رہا تھا لیکن 1987ءسے اس امتحانی بورڈ کو حکومت پاکستان نے منظور کیا الحمدللہ قیام کے پہلے دن سے ہی علما کرام کی ان تھک کوششوں اور محنت کی بدولت رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان سے ملحق مدارس اور ان میں پڑھنے والے طلبا ءکی تعدا د میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے  رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستا ن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نصابی کمیٹی وقتا فوقتا نصاب کا جائز اور مزید بہتر اضافے طے کرتی ہے ۔ عصری مضامین بھی ابتدائی درجات کے نصاب میں شامل کئے گئے ہیں ان کی تنفیذ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔اور ہر سال اس کے مطابق امتحانات ہوتے ہیں ۔ مجلس مشاورت عالیہ اور عالمیہ کے مہتممین یا ناظمین اعلیٰ پر مشتمل فورم ہے ۔ رابطة المدارس الاسلامیہ کے حوالہ سے جملہ امور کے فیصلوں اور ان کی تنفیذ کے لئے یہ فورم موثر انداز میں کام کر رہا ہے ۔

رابطة المدارس الاسلامیہ سے ملحقہ ہزاروں مدارس رابطہ کے نصاب سے استفادہ کرتے ہیں اور مختلف مواقع پر راہنمائی لیتے ہیں۔