امتحانی مراکز
رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان دینی مدارس کا ایک امتحانی بورڈ ہے الحمدللہ اس امتحانی بورڈ کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ کسی مکتبہ فکر یا مسلک کی بنیاد پر قائم نہیں کیا گیا بلکہ وحدت امت کی بنیاد پر مدارس کو مربوط کرنے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور دینی علوم کی اشاعت و ترویج کے لئے کوشاں ہے ۔
اگر چہ مدارس اور نظام امتحانات 70ءکی دہائی سے قبل بھی چل رہا تھا لیکن 1987ءسے اس امتحانی بورڈ کو حکومت پاکستان نے منظور کیا الحمدللہ قیام کے پہلے دن سے ہی علما کرام کی ان تھک کوششوں اور محنت کی بدولت رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان سے ملحق مدارس اور ان میں پڑھنے والے طلبا ءکی تعدا د میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستا ن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نصابی کمیٹی وقتا فوقتا نصاب کا جائز اور مزید بہتر اضافے طے کرتی ہے ۔ عصری مضامین بھی ابتدائی درجات کے نصاب میں شامل کئے گئے ہیں ان کی تنفیذ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔اور ہر سال اس کے مطابق امتحانات ہوتے ہیں ۔
مجلس مشاورت عالیہ اور عالمیہ کے مہتممین یا ناظمین اعلیٰ پر مشتمل فورم ہے ۔ رابطۃ المدارس الاسلامیہ کے حوالہ سے جملہ امور کے فیصلوں اور ان کی تنفیذ کے لئے یہ فورم موثر انداز میں کام کر رہا ہے ۔
الحمدللہ! رابطۃ المدارس الاسلامیہ سے ملحقہ ہزاروں مدارس رابطہ کے نصاب سے استفادہ کرتے ہیں اور مختلف مواقع پر راہنمائی لیتے ہیں۔
Copyright 2026 Silverpoint Communicatin. All Rights Reserved.