رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت منعقد ہ سالانہ امتحانات1445ھ بمطابق 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے

urdu font
urdu font
رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت منعقد ہ سالانہ امتحانات1445ھ بمطابق 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے رزلٹ دیکھنے کے لٗے یہاں کلک کریں
آپ یہاں سے تمام فارمز ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں: مزید فارمز ڈاون لوڈ کریں

تعارف

تعارف رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان

رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان دینی مدارس کا ایک امتحانی بورڈ ہے الحمدللہ اس امتحانی بورڈ کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ کسی مکتبہ فکر یا مسلک کی بنیاد پر قائم نہیں کیا گیا بلکہ وحدت امت کی بنیاد پر مدارس کو مربوط کرنے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور دینی علوم کی اشاعت و ترویج کے لئے کوشاں ہے ۔

اگر چہ مدارس اور نظام امتحانات 70ءکی دہائی سے قبل بھی چل رہا تھا لیکن 1987ءسے اس امتحانی بورڈ کو حکومت پاکستان نے منظور کیا الحمدللہ قیام کے پہلے دن سے ہی علما کرام کی ان تھک کوششوں اور محنت کی بدولت رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان سے ملحق مدارس اور ان میں پڑھنے والے طلبا ءکی تعدا د میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے  رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستا ن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نصابی کمیٹی وقتا فوقتا نصاب کا جائز اور مزید بہتر اضافے طے کرتی ہے ۔ عصری مضامین بھی ابتدائی درجات کے نصاب میں شامل کئے گئے ہیں ان کی تنفیذ کو یقینی بنایا گیا ۔

تفصیل پڑھیں